کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گندم کی برآمد میں31اگست تک توسیع کافیصلہ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گندم کی برآمد میں31اگست تک توسیع کافیصلہ

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں اس سال 31اگست تک توسیع کافیصلہ کیاہے۔

کمیٹی نے یہ فیصلہ ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اپنے اجلاس میں کیا۔اس توسیع سے صرف وہ برآمدکنندگان استفادہ کرسکیں گے جنہوں نے محکمہ خوراک کے گوداموں سے اس سال 15مارچ سے پہلے گندم منتقل کرلی تھی۔

ای سی سی نے وزارت تحفظ خوراک وتحقیق کی ایک اور تجویز کی بھی منظوری دی جو افغانستان کو فراہم کردہ گندم کی مد میں پاسکو کے بقایاکلیمزکے متعلق تھی۔

رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت کی طرف سے وزیراعظم کے برآمدکنندگان کیلئے مراعاتی پیکج کے بارے میں پیش کی گئی سمری پرکلیمز داخل کرانے کی تاریخ میں اس سال 30ستمبر تک توسیع کردی ہے جو اس مہینے کی 30تاریخ تک کی برآمدات اورکھیپوں سے متعلق ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تجویز پرغور کرتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ وہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بنک کھاتوں پر صفراعشاریہ چار فیصدودہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30ستمبر2017 تک توسیع کرے.

مصنف کے بارے میں