سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزادکشمیر نے 3G اور 4G انٹرنیٹ ڈیٹاسروس شروع کر دی

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزادکشمیر نے 3G اور 4G انٹرنیٹ ڈیٹاسروس شروع کر دی

میرپور:سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزادکشمیر(SCO )کے ترجمان نے آزادکشمیرکے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہاہے کہ ایس سی او نے 15 جون سے 30 جون تک 3G اور 4Gہائی سپیڈ انٹرنیٹ ڈیٹاسروس مفت فراہم کردی گئی ہے۔ ایس کام کے ایسے صارفین جن کے پاس ایس کام کی پرانی سمیں ہیں وہ 3G انٹرنیٹ سروسز سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ 4G انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایس سی او کے قریب ترین کسٹمرزسروسز سے نئی سم حاصل کرکے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

ایس کام کے ایسے خواہشمند صارفین جو انٹرنیٹ کی 3G اور 4G سروسز حاصل کرناچاہتے ہیں وہ ایس کام کی نئی سم حاصل کرکے عید کی خوشیوں کومزید دوبالاکرسکتے ہیں۔ ایس سی او کی 3G اور 4Gانٹرنیٹ سروسز کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایس سی او کی ہیلپ لائن 111-726-726 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ ایس سی او کے بیان کے مطابق عید الفطر کے پرمسرت موقع پرسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزادکشمیر(SCO )کی طرف سے ایس کام موبائل فون پر15 جون سے 30 جون تک 3G اور 4Gانٹرنیٹ فری سروس فراہم کرنے پرصارفین ایس کام نے دلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے ایس سی او کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل عامرعظیم باجوہ ، سیکٹرکمانڈرآزادکشمیرکرنل مقبول احمداور ایس سی او میرپورڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سید عیاد حسن کا شکریہ اداکیاہے۔

مصنف کے بارے میں