تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 58.3 فیصد کی کمی

تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 58.3 فیصد کی کمی

اسلام آباد:  اپریل 2019ءکے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 58.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.98 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ءکے دوران برآمدات سے 4.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ءکے مقابلہ میں اپریل 2019ءکے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی ملکی برآمدات میں 2.72 ملین ڈالر یعنی 58 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔