ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گیا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گیا،محکمہ موسمیات

لاہور:آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال،بہاولپور،گوجرانوالہ، لاہو اورسندھ کے میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر تیز گردآلودہوائیں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اسی دوران کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھرموسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں آج زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔سندھ کے بعض علاقوں میں آج گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویڑن میں چند مقامات پر جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بار ش ہوئی۔