اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے۔ اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔ اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں؟۔