عامر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کر دی

عامر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کر دی
کیپشن: کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا، عامر خان۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان قومی کرکٹ ٹیم کی مدد کرنے کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔

1f861aeb401bbe75c78d0202995cf0e6

عامر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاؤں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رکھا جاتا ہے۔

باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں کو اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔