ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، مریم نواز

ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، مریم نواز
کیپشن: ملک میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔

مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض سے متعلق حکومتی دعوؤں کی تردید اور مہنگائی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں جبکہ ملک میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔

9a58276e15866572601ecf63a7a3c0de

خیال رہے کہ کابینہ کے 2 ارکان خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اے ڈی بی سے 3.4 ارب ڈالر قرض ملنے کے معاہدے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بین الاقوامی ادارے نے اسے مسترد کر دیا ہے۔