سوڈان میں ہونے والے مظالم پر اداکارہ ماہرہ خان عالمی میڈیا پر برس پڑیں

سوڈان میں ہونے والے مظالم پر اداکارہ ماہرہ خان عالمی میڈیا پر برس پڑیں
image source: official account instagram mahira khan

لاہور:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوڈان میں  نافذ ہونے  والی  ایمرجنسی کےخلاف احتجاج کرنے پر فوج کی طرف سے ہونے والے مظالم پر عالمی میڈیا کو جھنجھوڑتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


تفصیلات کے مطابق،معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں فوج کی طرف سے عوام پر جو مظالم ہو رہے ہیں انہیں دیکھ  کر  دل خون کے آنسو روتا ہے ۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ سوڈان کا نہ صرف اپنا میڈیا بلکہ پورا عالمی میڈیا اس انسانیت سوز مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوا ہے ،روزانہ وہاں معصوم بچوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن کوئی بھی ان کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں ہونے والی فوجی بغاوت اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر براہ راست فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہونے کے بعد صورت حال اب تک انتہائی کشیدہ ہے۔