قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب پر ہنگامہ آرائی ، اجلاس کل تک ملتوی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب پر ہنگامہ آرائی ، اجلاس کل تک ملتوی
image by facebook

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی ہنگامہ آرائی ، سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی پر سپیکر نے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ریاست مدینہ میں جھوٹ کی گنجائش نہیں ہوتی ، پروڈکش آرڈر اراکین اسمبلی کا استحقاق ہے ، بجٹ اجلاس میں تمام اراکین کا اجلاس میں آنا ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں خلفائے راشدین کے دور میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ گندم کی بوری اپنے کندھوں پر اٹھا کر خود غربا میں تقسیم کرتے تھے ۔


شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران جھوٹ کا سہارا لیا ، ریاست مدینہ میں جھوٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔