کرکٹ ورلڈ کپ : کالی آندھی نے بنگالی ٹائیگرز کو فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : کالی آندھی نے بنگالی ٹائیگرز کو فتح کیلئے 322 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

ٹونٹن : ویسٹ انڈین ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 322 رنز کا ہدف دے دیا ، ہوپ نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر کالی آندھی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز کرس گیل 13 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، لیوس نے 67 گیندوں پر 70 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ، ہوپ نے 121 گیندوں پر 96 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

پوران نے 30 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے ، ہٹمیئر نے 26 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ہولڈر نے 15 گیندوں پر 33 سکور کیے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔براوو نے 15 گیندوں پر 19 سکور کیے جس میں دو چھکے شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ، شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔