خیبرپختونخوا کے لیے 900 ارب روپے مالیت کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے لیے 900 ارب روپے مالیت کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
کیپشن: Image Source: Arsalan Zia William ‏ Twitter Account

پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، آیند ہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 900 ارب ہے، اعلیٰ و ثانوی تعلیم کے لیے 190 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی جبکہ صحت کا بجٹ 46 ارب سے بڑھا کر 55 ارب کرنے کی تجویز ہے۔ 

بجٹ 2019-2020 میں محکمہ پولیس کے لیے 48 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 236 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اے ڈی پی میں 962 جاری اور 394 نئی اسکیمیں شامل ہیں، اے ڈی پی میں 108 ارب روپے صوبائی حصہ ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 82 ارب روپے کی غیرملکی امداد اور قرضہ بھی شامل ہے ۔

بجٹ میں 46 ارب روپے مقامی حکومتوں کےلیے رکھنے کی تجویز اور  قبائلی اضلاع کے لیے 162 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، 83ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام 17 ارب روپے قبائلی اضلاع کے متاثرین کے لیے رکھے گئے ہیں ۔گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور گریڈ 17 سے 19کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ 

بجٹ میں مالی سال بلین ٹری منصوبے کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے رکھے جائیں گے، صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے 17 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔