مقابلہ حسن:سومن راﺅ مس انڈیا 2019 قرار پا گئیں

مقابلہ حسن:سومن راﺅ مس انڈیا 2019 قرار پا گئیں
image source instagram account @ suryasamachar

ممبئی:بھارتی ریاست راجھستان سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سومن راﺅ حسن کے مقابلے میں فاتح قرار پاگئیں،تقریب میں کترینہ کیف اور کرن جوہر سمیت بالی وڈ انڈسٹری کے تمام نمایا ں ستارے موجود تھے۔


بھارت میں سالانہ منعقد ہونے والامقابلہ حسن میں بھارتی ریاست راجھستان سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ سومن راﺅنے جیت کر مس انڈیا 2019 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا،تقریب کے بعد دئیے جانے والے انٹرویو میں مس انڈیا سومن راﺅ کا کہنا تھا کہ انسان جب کوئی عزم کر لیتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی۔

 بالی وڈ کوئین  کترینہ کیف ،وکی کوشال اور موہنی راﺅنے تقریب کو چار چاند لگاتے ہوئے رقص بھی کیا جبکہ کرن جوہر اور منیش پال نے تقریب کی میزبانی کی۔

 واضح رہے تیئس سالہ مس انڈیا سومن راو  تھائی لینڈ میں منعقد ہونےمس ورلڈ کے مقابلے میں انڈیا کی طرف سے شرکت کریں گی۔