کرکٹ ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by Cricinfo

ٹونٹن : بنگلہ دیشی ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، شکیب الحسن نے شاندار سنچری سکور کی۔کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگالی ٹائیگرز نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا ، 322  رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز کرس گیل 13 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، لیوس نے 67 گیندوں پر 70 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ، ہوپ نے 121 گیندوں پر 96 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

پوران نے 30 گیندوں پر 25 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے ، ہٹمیئر نے 26 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ہولڈر نے 15 گیندوں پر 33 سکور کیے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔براوو نے 15 گیندوں پر 19 سکور کیے جس میں دو چھکے شامل تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ، شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

بنگالی ٹائیگرز نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، تمیم اقبال نے 53 گیندوں پر 48 سکور کیے جس میں 6 چوکے شامل تھے ، اوپننگ بلے باز سومیا سرکار نے 23 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔شکیب الحسن نے 92  گیندوں پر 117 رنز بنائے جس میں 16  چوکے شامل تھے ۔