وزیر اعظم عمران خان کی ارکان پارلیمنٹ کو جارحانہ حکمت عملی  اپنانےکی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان کی ارکان پارلیمنٹ کو جارحانہ حکمت عملی  اپنانےکی ہدایت
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینیٹرزکی ملاقات جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی، وزیر اعظم  نےاپوزیشن کے احتجاج  پر جارحانہ حکمت عملی  کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سینیٹرز کی ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی، وفد میں سینٹیرشبلی فراز ، سجاد طوری ، نعمان وزیر اور سینٹیر محسن عزیز شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ،اس ملاقات میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی، وزیر اعظم نے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپور جواب دیا جائے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، حکومتی کوششوں سے دنیا پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کے پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔


عمران خان نے کہا کہ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں، ارکان پارلیمنٹ جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔