چینی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ، امریکی میڈیا

چینی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ، امریکی میڈیا

نئی دہلی : ہمالیہ میں چینی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی یہ ہلاکتیں لداخ کے پہاڑی علاقے میں ہوئی ہے جہاں بھارت اور چین متنازعہ تاہم زیادہ تر پرامن سرحد کے حامل ہیں۔

دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والی قومیں، ہندوستان اور چین ، دونوں ایک ایسی ابھرتی طاقتیں ہیں جو ایک دوسرے کو حریف کے طورپر دیکھتی ہیں۔ 1962 میں جنگ کے علاوہ انہوں نے وقتاً فوقتاً بھڑک اٹھنے کی بجائے زیادہ تر مذاکرات ہی کئے تھے تاہم اب حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثناءچینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔