اداکارہ ثناءفخر 41 برس کی ہو گئیں

اداکارہ ثناءفخر 41 برس کی ہو گئیں

اسلام آباد : فلم اور ٹی وی اداکارہ ثناءفخر 41 برس کی ہو گئیں۔

انہوں نے 1997ءمیں سید نور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”سنگم“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔

انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کو 2002ءمیں بننے والی فلم”یہ دل آپ کا ہوا“میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر نگار ایوارڈ دیا گیا ۔

ثناءفخر رواں سال عید الفطر پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم”ٹیوشن والی تبسم“ میں بھی دکھائی دیں۔