عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کردیا

عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سی پیک کا کام پوری طرح جاری ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے فیز2 پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، بعض گمراہ کن عناصر سی پیک منصوبوں پر سست روی کاجھوٹا تاثر دے رہے ہیں۔

انہوں نے   کہا کہ 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام ہو رہا ہے جب کہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کے پن بجلی کے 2 منصوبوں پر بھی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ 

  انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے، سی پیک فیز ٹو کے گرائونڈ ورک کو مکمل کرلیا گیا ۔