بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

 بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

دہلی: بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 سالہ بندر پر ایک شخص کو قتل کرنے اور 250 افراد کو کاٹنے کا الزام تھا۔ جسے عدالت نے سزا سنا دی۔اب کانپور کے بندر کالوا کو زندگی بھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ چھ سالہ بندر کو آزاد کیا گیا تو یہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بندر کو شراب کی لت پڑ گئی تھی اور جب اسے شراب ملنا بند ہو گئی تو اس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔

بندر کو جانور پکڑنے والے ماہرین کے ذریعے پکڑ کر کانپور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسے قید ہوئے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔دو ہفتے قبل بھارت میں جاری لاک ڈاون کے سبب بھوک کا شکار بندروں نے دہلی میں واقع ایک اسپتال پر دھاوا بول دیا تھا اور لیب اسسٹنٹ پر حملہ کر کے کورونا مریضوں کے خون کے نمونوں سے بھرے کٹس لیکر فرار ہو گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ برسوں میں ملک کے شہری علاقوں میں بندروں کا راج رہا ہے، لیکن پچھلے دو ماہ کے دوران لاک ڈاون کے بعد سڑکوں سے لوگوں کے غائب ہونے کے بعد بندروں کو آزاد گھومنے پھرنے کا حوصلہ ملا ہے اور وہ بلا خوف و خطر کہیں پر بھی حملہ آور ہوجاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطاب بھارتی حکام نے کورونا وبا کے دوران بندروں کو کھانا نہ کھلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے کورونا وائرس انسانوں سے بندروں میں منتقل ہوسکتا ہے، جس سے بندروں کی بڑے پیمانے پر اموات ہوسکتی ہیں۔