سندھ کابینہ نے 12 کھرب روپے کے بجٹ کی منظوری دےدی

سندھ کابینہ نے 12 کھرب روپے کے بجٹ کی منظوری دےدی

کراچی: سندھ کابینہ نے 12 کھرب روپے کے بجٹ کی منظوری دےدی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بجٹ میں سرکاری ملازموں، کاشتکاروں اور پرائیویٹ سیکٹر کو ریلیف دیا گیا ہے۔

مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین اور عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے جبکہ مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجٹ میں سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ سندھ کے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں گریڈ 17 سے گریڈ 21 تک صوبائی حکومت کے افسران کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔