ٹی وی کے معروف کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے

ٹی وی کے معروف کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے

لاہور:ٹی وی کے معروف کمپیئر طارق عزیز انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے  مقبول عام پروگرام نیلام گھر سے شہرت حاصل کرنے والے میزبان و اداکار طارق عزیز خالق حقیقی سے جاملے۔

طارق عزیز کو  ان کی بہترین فنی خدمات پر 1992 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نواز گیا۔طارق عزیز 1997 سے 1999 تک ممبر قومی اسمبلی بھی رہے۔

طارق عزیز کا پروگرام بزم طارق عزیز 1974 میں شروع ہوا جبکہ وہ پی ٹی وی کے سب سے پہلے نیوز کاسٹر بھی رہے۔