اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت ہے، نریندر مودی

اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت ہے، نریندر مودی
کیپشن: ہمارے لیے ملکی اتحاد اور خود مختاری اولین اہمیت رکھتی ہے، مودی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: چین بھارت کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں ہلاک بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہو گا کہ ہمارے جوان مارتے مارتے مرے ہیں اور ہمارے لیے ملکی اتحاد اور خود مختاری اولین اہمیت رکھتی ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ 15 جون کو وادی گلوان میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہونے والی جھڑپ پر انڈین وزیراعظم کا باقاعدہ طور پر پہلا بیان ہے۔

ٹی وی پر اپنی تقریر میں نریندر مودی نے کہا کہ قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربائی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہمارے لیے ملک کی سالمیت اور خودمختاری اور اتحاد سب سے اہم ہے۔ انڈیا امن چاہتا ہے لیکن اگر اسے اشتعال دلایا گیا تو وہ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔