مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج  طلب کرلیا ہے۔اجلاس شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ ذ رائع کے مطا بق اجلاس میں پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ 

اجلاس میں صوبوں کو فنڈز سمیت اہم معاملات پر غور کیا جا ئے گا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کا الزام ہے کہ پنجاب اور ارسا اس کے حصے کا پانی چوری کر رہے ہیں جس پر پنجاب اور ارسا نے الزام مسترد کردیا ہے۔