’’سگریٹ سے ٹیکس ختم کرکے آٹے پرلگا دیا گیا،مہنگائی کا طوفان آئے گا‘‘

’’سگریٹ سے ٹیکس ختم کرکے آٹے پرلگا دیا گیا،مہنگائی کا طوفان آئے گا‘‘
سورس: file

اسلام آباد: بجٹ میں فلور ملز پر ٹیکس لگنے کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے وفاقی بجٹ کے تخفیف شدہ شیڈول کے سیکشن 113سے صرف فلور ملنگ انڈسٹری کو نکال کر دیگر غیر ضروری اشیا مثلاً سگریٹ اور چاول وغیرہ کو شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے تخفیف شدہ ٹرن اور ٹیکس کو بڑھا دیا گیا ہے، اگر سالانہ ٹرن اور ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو آٹے کی مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔

 آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہوگا اور عوام اپنی سستی بنیادی غذا سے محروم ہو جائیں گے۔حکومت کو سگریٹ پر ٹیکس لگانا چاہیے بجائے اس کے آٹے پر ٹیکس لگائے۔