بڑی پیشکش: کورونا ویکسین لگوائیں، 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ‌ حاصل کریں  

Big offer: Get the corona vaccine, get a flat worth 14 1.4 million
کیپشن: فائل فوٹو

بینکاک: (نیو نیوز) ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے حکام نے لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دیتے ہوئے بڑی بڑی آفرز دی ہیں، تھائی حکام نے تو اعلان کیا ہے کہ جو شہری ویکسین لگوائے گا اسے اس کے بدلے لاکھوں ڈالر مالیت کا گھر دیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق صرف پاکستان ہی دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ سنی سنائی باتیں آگے پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں اپنی ویکسی نیشن کا رجحان انتہائی کم نظر آ رہا ہے۔

اب انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے حکام نے اس مشکل کا ایک انوکھا حل نکالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں گے انھیں انعام واکرام کیساتھ ساتھ لاکھوں ڈالر مالیت کا گھر دیا جائے گا۔ خبریں ہیں تھائی لینڈ کے حکام نے اپنے شہریوں کو لگ بھگ 14 لاکھ ڈالر مالیت کے گھر کی پیشکش کی ہے۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کی جی ڈی پی شرح دنیا کے بڑے بڑے ملکوں سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود اس کے شہری بلند وبالا عمارتوں میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھوٹے سے اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔ نئے گھر کا حصول ہر شہری کا خواب ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کی صورتحال اب تک قابو میں ہے لیکن حکام کو تشویش لاحق ہے کہ اگر ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہ ہوا تو ملک میں یہ وبائی مرض پھیل جائے گا۔

اب ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی ترغیب دینے کیلئے انھیں ہوائی سفر کے ٹکٹس، شاپنگ کیلئے بھاری رقم اور تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا گھر دینے کی بڑی آفر کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ ایسے سرکاری ملازمین جو ویکسین لگوانے میں حیل وحجت سے کام لے رہی ہیں انھیں چھٹیوں کیساتھ تنخواہ دے کر گھروں کو بھیجا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ نے ویکسین لگوانے والے اپنے شہریوں کیلئے گائے کا انعام رکھا ہے۔

انڈونیشیا کی بات کی جائے تو وہاں اب تک انیس لاکھ کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ترپن ہزار دو سو اسی ہے۔ حکام کو گہری تشویش ہے کہ اس کے شہری افواہوں کی وجہ سے ویکسین لگوانے سے بہت خوفزدہ ہیں۔