ڈرامہ بازی اور رونے کی ایکٹنگ، انڈین آئیڈل کے ججز شدید تنقید کی زد میں  

Drama and acting out of tears, Indian Ideal judges come under fire
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: (نیو نیوز) انڈین ٹیلی وژن کے مشہور میوزک شو کے ججز اپنی ڈرامہ بازیوں اور رونے کی ایکٹنگ کرنے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ ججز کے بارے میں ایسی خبریں پڑھ کر ان کا شو سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آئیڈیل کو ان دنوں شدید تنقید کا سامنا ہے، اس کی وجہ کچھ اور نہیں، اس شو کے جج صاحبان کا جعلی رونا دھونا اور فضول کی ڈرامہ بازی ہے۔

انڈین آئیڈیل کو پہلے بھی سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ ابھیجیت ساونٹ نے بھی شو کے ایسے انکشاف کئے ہیں جن کو سن کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ابھیجیت ساونٹ انڈین آئیڈیل کے پہلے سیزن کے فاتح ہیں۔

ابھیجیت ساونٹ نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین آئیڈیل میں صرف غربت اور محبتکی جھوٹی کہانیوں پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ عوام کی توجہ حاصل کرکے اس کی ریٹنگ بڑھائی جائے۔

انڈیا کے مشہور گلوکار سونونگم نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین آئیڈیل میں ایسی حرکتوں کا مقصف صرف سستی شہرت کا حصول ہوتا ہے۔

سونونگم نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈین آئیڈیل کے شو کے بہترین گلوکار پر کوئی توجہ نہیں دیتے، انھیں صرف اپنی ریٹنگ اور مارکیٹنگ کی فکر ہوتی ہے کہ کس طرح پیسہ بنایا جائے۔

انڈین میڈیا کے مطابق اکثر انڈین آئیڈیل شوز کے دوران امیدوار اپنی جذباتی کہانی سناتے ہیں اور اسے سن کر پروگرام کے ججز رونے کی ڈرامہ بازی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔