سپریم کورٹ کا کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کے الیکٹرک گرڈ سٹیشن کو ختم کرنے کا حکم
سورس: file

کراچی: سپریم کورٹ نے محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دے کر دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم  دے دیا۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس میں کہامحمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہےگرین بیلٹ کو کمرشل  استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی  رجسٹری  نے  گرین بیلٹ سے فوری تعمیرات ختم کرنے  اورکے الیکٹرک کو گرین بیلٹ پر  قائم گرڈ اسٹیشن   کوغیر قانونی قرار دے کردو ماہ میں ختم کرنے کا حکم  دے دیا۔

شہریوں  کے وکیل نے دائر درخواست میں کہا کہ  پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکٹر گرین بیلٹ کے لیے مختص ہے۔پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے گرین بیلٹ کے الیکٹرک کو دے دی۔گرین بیلٹ کا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں۔گرین بیلٹ کے ایم سی کی ملکیت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے۔گرین بیلٹ کو کمرشل استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔دو ماہ کے اندر اندر کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔عدالت نے  کے ایم سی کو گرین بیلٹ کو اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم  دیتے ہوئے گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔