گلوکار عاطف اسلم بن کر آٹوگراف دیا تھا ، وسیم بادامی

گلوکار عاطف اسلم بن کر آٹوگراف دیا تھا ، وسیم بادامی
سورس: file photo

کراچی،ٹی وی اینکر وسیم بادامی نے کہا ہے کہ ایک بار میں نے  عاطف اسلم بن کر آٹو گراف دیا تھا ۔ 

معروف  اینکر وسیم بادامی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یاد گارواقعہ ایک مرتبہ دوران پرواز میرے ساتھ پیش آیا تھا ۔ 

وسیم بادامی نےبتایا کہ میں جہاز میں سوار تھا جو تقریباً اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا، اتنے میں ایک صاحب میرے پاس آئے اور کافی اونچی آواز میں کہا کہ مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔

وسیم بادامی نے کہا کہ مجھے کافی تعجب ہوا کہ آج کل سیلفی کے دور میں لوگ آٹوگراف مانگ رہے ہیں، میں نے جیسے ہی آٹوگراف لکھنا شروع کیا تومیرے  کان میں آواز آئی کہ سر وہ جو آپ نے تاجدارِ حرم گایا وہ کمال تھا۔ 

وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ یہ سنتے ہی مجھے سمجھ نہیں آیا کہ سر کیسے اٹھاؤں کیونکہ اردگردموجود تمام مسافر یہ سن رہے تھے اور پھر میں نے جلدی سے آٹوگراف دے کر جان چھڑائی ۔

یاد رہے کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں تاجدارِ حرم پیش کیا تھا جسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔