’شہباز شریف چار گھنٹے سے تقریر فرما رہے ہیں اور کوئی تھکاوٹ نہیں‘ 

’شہباز شریف چار گھنٹے سے تقریر فرما رہے ہیں اور کوئی تھکاوٹ نہیں‘ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءاور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ علاج کیلئے فوراً بیرون ملک جانے کی اجازت مانگنے والے آج چار گھنٹے سے تقریر کر رہے ہیں اور کوئی تھکاوٹ نہیں ہوئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مالی سال 22-2021ءکے بجٹ میں دودھ پر بجٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے کیونکہ حکومت نے صرف امیروں کے امپورٹڈ دودھ پر ٹیکس عائد کیا ہے۔ 
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ’شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے سخت بیماری کی وجہ سے فوراً ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگی تھی اور آج وہ پچھلے چار گھنٹے سے کھڑے ہو کر تقریر فرما رہے ہیں، اور کوئی تھکاوٹ نہیں۔۔۔ جھوٹ مت بولیں، صرف امیروں کے امپورٹڈ دودھ پر ٹیکس لگا ہے، عام دودھ اور بچوں کے دودھ پر نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔‘ 

b290bbb662fc893a26c61a0e39fef6fb