امریکہ کی بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو گرانے کی مذمت

امریکہ کی بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو گرانے کی مذمت

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے اور حکمراں جماعت بی جے پی کےعہدیداروں کے  متنازعہ بیانات کی مذمت کی ہے۔


 
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پر سینئر سطح پر بھارتی حکومت کے ساتھ باقاعدگی سے بات کرتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے بڑی مقدار میں روس سے تیل خریدنے کے سوال پر  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے جواب دیا کہ بھارت سے اس معاملے پر متعدد بار گفتگو ہوئی ،بھارت سے ایسی شراکت داری نہیں بنا سکے جیسی اسکی روس  کے ساتھ ہے  تاہم بھارت کو واضح کر چکے ہیں کہ  ان کی مدد اور شراکت  داری  کے لیے تیار ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ متعدد رابطے ہوئے ہیں ،وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ، دونوں وزرائے خارجہ  کے دوران کئی معاملات پر گفتگو ہوئی ،روس کا یوکرین پر حملہ بھی پاک امریکا وزرائے خارجہ کی گفتگو کا حصہ رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے ۔پاکستان سے شراکت داری کو بڑھانے کیلئے مشترکہ مفادات  پر کام کررہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں