لاہور میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گر گئی، 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

لاہور میں بارش کے باعث گھر کی دیوار گر گئی، 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

لاہور: صوبائی دارالخلافہ لاہور میں شدید آندھی اور بارش کے دوران گھر کی دیوار گر گئی، پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں طوفانی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات بھی پیش آئے،نشتر کالونی اعوان مارکیٹ میں  بارش کے باعث گھر کی دیوار گر گئی جس میں ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،لاشوں اور زخمی کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا  ہے۔

دوسری جانب لاہورشہر میں تیز آندھی سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا ،آندھی آور گرد آلود ہوائوں سے لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ،والٹن روڈ ،چونگی امرسدھو، نشتر کالونی، مانوانالہ ،جیا موسی، رحمان گارڈن، بلال کالونی، سمن آباد، شاہدرہ، راوی روڈ ،آر اے بازار، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، علی پارک کے متعدد علاقوں میں بجلی بندہوگئی ۔

مصنف کے بارے میں