وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت 

وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران خود فیلڈ میں نکل کر کام کی نگرانی کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ 
حمزہ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران نکاسی آب اور ٹریفک سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور افسران خود فیلڈ میں نکل کر نگرانی کریں۔ 

مصنف کے بارے میں