محکمہ ریلوے نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی

محکمہ ریلوے نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی

لاہور: محکمہ ریلوے نے وفاق کے برعکس ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے اور نئے اوقات کار بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن کا اجراءبھی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں ہفتے میں 6 روز کام ہو گا، محکمہ ریلوے کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے تمام دفاتر پیر سے ہفتہ چھ روز تک کھلے رہیں گے، پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز ریلوے دفاتر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 1 بجے تک ورکنگ ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وفاقی اداروں کی ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی تھی تاہم وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 روز کام کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں