پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، شہباز گل کا دعویٰ

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، شہباز گل کا دعویٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ مبارک پاکستان۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔

دوسری جانب وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے نکالے جانے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، فیٹف کا اجلاس جاری ہے، فیصلے کا اعلان باقاعدہ  اعلامیے کے ذریعے ہو گا جبکہ ہفتے کی صبح وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں