ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری، 15 سال بعد قومی ٹیم تیسری پوزیشن پر آگئی

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری، 15 سال بعد قومی ٹیم تیسری پوزیشن پر آگئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کرکٹ میں ترقی کا سفر جاری ہے،قومی کرکٹ  ٹیم آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں 15 سال بعد تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں پاکستان نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں 106 ریٹنگ پوائنٹس ہے۔

 آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی  دوسری پوزیشن ہے اور بھارت کا رینکنگ میں پانچوں نمبر ہے۔

مصنف کے بارے میں