قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 245 میں ضمنی انتخاب 27 جولائی کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار 20جون کو کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ 22 سے 24 جون تک نامزدگی فارم جمع کرائے جاسکیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق 25 جون کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہو گی اور 27 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ 
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار 6 جولائی کو دستبردار ہو سکیں گے جبکہ 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں