اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں زلزلہ

 اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں   پشاور ،مردان، سوات، ایبٹ آباد، بنوں، نوشہرہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے  گئے ۔


صوبہ پنجاب  سرگودھا، میانوالی، خوشاب, اٹک ، چنیوٹ اور ننکانہ صاحب   میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ  کلمہ   طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 218 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان سرحد تھا، دن 2 بج کر اٹھائیس منٹ  پر  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

مصنف کے بارے میں