این اے 240، ٹی ایل پی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی

این اے 240، ٹی ایل پی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی

کراچی: شہر قائد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 240 پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیداوار محمد ابو بکر کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز دوسرے نمبر پر آئے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ 

واضح رہے کہ این اے 240 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر نے ٹی ایل پی کے امیدوار کو 68 ووٹوں سے شکست دی ہے جبکہ یہ سیٹ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں