عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے قبرکشائی کی درخواست دائر

عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے قبرکشائی کی درخواست دائر

کراچی: معروف ٹی وی میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ درخواست شہری عبدالاحد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس کی سماعت سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔ 
دوران سماعت وکیل بیرسٹر ارسلان راجہ نے موقف اپنایا کہ معروف ٹی وی میزبان و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں اور شبہ ہے کہ انہیں جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا لہٰذا موت کی وجہ جاننے کیلئے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ 
عدالت نے دلائل سننے کے بعد عامر لیاقت کے لواحقین اور ایس ایچ او بریگیڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جون بروز ہفتہ صبح 9 بجے تک کو جواب طلب کر لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں