پی ٹی اے کا ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے اہم اقدام

پی ٹی اے کا ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا گیا ہے اور اب شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے پیغامات نہیں بھیجے جاسکیں گے۔
پی ٹی اے اعلامیہ کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں،ٹیلی مارکیٹرز آپشن ان اور آپشن آؤٹ نظام پر عمل شروع کریں گی اور ہر مارکیٹنگ پیغام کے آخر میں آپشن آؤٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔ 
پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ایس ایم ایس پیغام میں موجود آپشن آؤٹ لنک پر کلک کرنے والے صارفین کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائے گا اور صرف آپشن ان لسٹ کے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائے گی اور تمام موبائل فون آپریٹر21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں