انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی 

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی 
سورس: File

ایمسٹر ڈیم: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ میں 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔ 

انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے چار وکٹ کے نقصان پر 498 رنز کا تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔

اور نے سنچریاں اسکور کیں ۔ تینوں کھلاڑیوں نے

انگلش ٹیم کی جانب سے فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 122 ، ڈیوڈ ملان نے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 125 اور جوز بٹلر نے 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پانچویں مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز کا اسکور بنایا اور اب نیدرلینڈ کے خلاف 498 رنز کا اسکور بناکر اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں