فیٹف ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی، کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا: آرمی چیف 

فیٹف ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی، کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا: آرمی چیف 
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔ 

آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ ایکس پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی۔ جی ایچ کیو میں قائم کور سیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا۔ کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں