میچ فکسروں کو سزائے موت دی جائے، جاوید میانداد

میچ فکسروں کو سزائے موت دی جائے، جاوید میانداد

لاہور:پی ایس ایل کے میچ فکسروں کے خلاف گھیرا تنگ ہورہاہے ۔ پی سی بی کے بعد ایف آئی اے  نے بھی کرکٹرز کا موبائل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کامشروع کر دیاہے ۔

مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزا موت دی جائے ، جب تک سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو سبق نہیں ملے گا ۔

 سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ سابق کپتا ن نے کہا کہ جوبھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اسے سزائے موت دی جائے ۔

انہو ں نے کہا کہ میچ فکسنگ روکنی ہے تو سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، اب بھی وقت ہے کرکٹ کو بچایا جا سکتا ہے۔جاوید میاندادنے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں قانون سخت ہے اس لیے وہاں ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔