پاکستانی شہری کا سعودی عر ب میں شاندار کارنامہ

پاکستانی شہری کا سعودی عر ب میں شاندار کارنامہ

ریاض :سعودی عرب میں مقیم ایک باہمت پاکستانی نے جلتی ہوئی کار میں پھنس جانے والی سعودی فیملی کی جانیں بچا کر جوانمردی کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق محمد یحییٰ منصور نے نہ صرف دہکتے ہوئے شعلے بجھا کر گاڑی میں سے سعودی فیملی کو نکالا بلکہ انہیں فرسٹ ایڈ بھی فراہم کی اور فوری طور ریسکیو اہلکاروں کو بھی اطلاع کی۔

محمد یحیٰ ایک واٹر ٹینکر چلا رہے تھے کہ انہوں نے کار میں آگ بھڑکتے دیکھی اور فوری طور پر اسے بجھانے کاعمل شروع کر دیا۔ انہوں نے نہ صرف قیمتی جانیں بچائیں بلکہ آگ کو دیگر گاڑیوں تک پھیلنے سے بھی روکا۔