شام: مسجد پر فضائی حملہ، 42 افراد جاں بحق

شام: مسجد پر فضائی حملہ، 42 افراد جاں بحق

حلب: شام کے شہر حلب میں جنگی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ ایک جنوب مشرقی قصبے الجنہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ برطانیہ سے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا اس وقت مسجد میں شام کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہے لیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں