اٹلی میں ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، متعددافراد زخمی

اٹلی میں ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، متعددافراد زخمی

اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پھرپھٹ پڑا ، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سسلی میں ماؤنٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہوا گیا۔

یہ آتش فشاں پہاڑکئی دہائیوں سے ایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔

ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور سیاحوں کو دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔