اسلام آباد:پانامہ کا فیصلہ آئندہ جمعہ تک بھی آنے کا امکان نہیں

اسلام آباد:پانامہ کا فیصلہ آئندہ جمعہ تک بھی آنے کا امکان نہیں

اسلام آباد: پانامہ پیپرز کیس کس کروٹ بیٹھے گا؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟پاناما کیس میں رعایت ملے گی یا سزا؟ یہ وہ سوالات ہیں جو آج کل تقریباً ہر دوسرا شخص پوچھ رہا ہے۔لیکن پانامہ کیس کا فیصلہ تاحال سپریم کورٹ نے محفوظ کیا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پانامہ کا فیصلہ آئندہ جمعہ تک بھی آنے کا امکان نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب  وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیرکو طلب کر لیا ہے۔پی ٹی آئی بھی اپنی حکمت عملی پاناما کیس کے فیصلے بعدفائنل کرے گی۔

سپریم کورٹ نے بھی  آئندہ ہفتے کیلئے روسٹر جاری کردیا ہے جس کے مطابق پانامہ پیپرز کیس کا آئندہ جمعہ تک آنے کا کوئی امکان نہیں۔ نئے روسٹر کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید اگلے ہفتے لاہور رجسٹری میں مقدمات سنیں گے اور جسٹس گلزار احمد بھی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

عدالت عظمیٰ کے تینوں جج پاناما کیس سننے والے بینچ کاحصہ ہیں۔
تاہم فیصلے کی گھڑی قریب آنے پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا، تحریک انصاف قیادت  کو بھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظارہے۔پی ٹی آئی کی قیادت نے سارے فیصلے پاناما لیکس کیس کے فیصلے سے مشروط کر دیئے ، جبکہ سندھ میں بھی باضابطہ مہم کب ہوگی؟آئندہ عام انتخابات میں کن کو ٹکٹ دیئے جائیں گے؟ انٹرپارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ہوگا۔

مصنف کے بارے میں