حیدرآباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی طالبہ کی گمشدگی معمہ بن گئی

حیدرآباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی طالبہ کی گمشدگی معمہ بن گئی

حیدرآباد:  لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کی گمشدگی معمہ بن گئی۔ طالبہ کے والد نےڈی آئی جی خادم حسین رند سے ملاقات کی  ہے۔جس کے بعد تفتیش کے لیے وومن کمپلینٹ سیل کی انچارج اے ایس پی زاہدہ کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا گیا۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی سکینڈ ائر کی طالبہ نورین جبار لغاری ایک ماہ قبل لاپتہ ہو گئی تھی ،پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے حسین آباد کی رہائشی نورین دس فروری کو گھر سے نکلی۔ طالبہ نورین نے مقامی بس سٹینڈ سے لاہور کیلئے ٹکٹ بک کرایااور لاہور کے لئے روانہ ہوئی ،تاہم پولیس کی جانب سے لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تلاش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں