پاکستانی ایوارڈ یافتہ فلم ’دختر ‘ اقوام متحدہ میں دکھائی گئی

پاکستانی ایوارڈ یافتہ فلم ’دختر ‘ اقوام متحدہ میں دکھائی گئی

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کافی عرصے سے زبوں حالی کا شکار تھی لیکن پچھلے چند سالوں میں نئی آنے والی نسل نے گرتی پڑتی انڈسٹری کو سہارا دیا ہے اور لالی ووڈ اپنی باقی ماندہ سانسیں جاری رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔انہی انڈسٹری کو بحال کرتی فلموں میں عافیہ نتانیل کی فلم ’دختر‘ بھی شامل ہے ۔


ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ”دختر“ کی اسکریننگ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوان فلم سازوں کی آمد نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔اقوام متحدہ کے خواتین سے متعلق کمیشن کے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستانی فلم دختر کی اسکریننگ کا اہتمام ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا۔تقریب میں اقوام متحدہ کے حکام ، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔


اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوان فلمسازوں کی آمد نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے،ان میں خواتین فلم ساز بھی شامل ہیں۔