کسی کو ایوان کی کارروائی ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سعد رفیق

کسی کو ایوان کی کارروائی ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سعد رفیق

اسلام آباد: کورم کی نشاندہی پر خواجہ سعد رفیق آپے سے باہر اپوزیشن ارکان کوکھری کھری سنا دیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کا جواب دینے لگے تو پیپلز پارٹی کے ممبر شاہ جہان بلوچ نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم کی نشاندہی پر خواجہ سعد رفیق آپے سے باہر ہو گئے اور کہا کہ الزام لگا کر جواب سے پہلے کورم کی نشاندہی کا کیا مقصد ہے۔

نفیسہ شاہ نے مداخلت کی تو سعد رفیق نے انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کسی کو ایوان کی کاروائی ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسپیکر نے خواجہ سعد رفیق کو چپ کروا کر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں