پاکستان میں سوشل میڈیا اصل فساد کی جڑ ہے: مولانا فضل الرحمن

پاکستان میں سوشل میڈیا اصل فساد کی جڑ ہے: مولانا فضل الرحمن

لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ریاست ناموس رسالت کی حرمت کے لیے جنگ لڑے اور ناموس رسالت کا دفاع کرے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا اصل فساد کی جڑ ہے توہین رسالت کاقانون کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاناما لیکس کا کیس عدالت میں ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

مشرف دور میں بیرونی طاقتوں نے سی آئی اے اور بلیک واٹر کے ذریعے ملکی خود مختاری کو نقصان پہنچایا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس اور نیشل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں کو متفق ہونا پڑے گا۔

فوجی عدالتوں کے معاملہ پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر تمام جماعتیں متفق ہو توں تحفظات کے باوجود منظور ہے۔ انڈیا افغانستان کے حوالے سے سرحدوں پر دباو ہے۔ پڑوسی ممالک کو بھی شکایات ہیں لیکن مل جل کر معاملات کا حل نکالا جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں